پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے بھی میئر پشاور کے ٹکٹ کی فروخت کا الزام لگانے پر ارباب محمد علی کو نوٹس ارسال کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے الزام عائد کیا تھا کہ گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان اور صوبائی وزیر نے میئر پشاور کا ٹکٹ 7 کروڑ میں بیچا۔
گذشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاون خصوصی کامران بنگش نے ارباب محمد علی کو الزامات لگانے پر 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔ جس کے بعد اب گورنر ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ گورنر شاہ فرمان نے ارباب محمد علی کو الزامات پر قانونی نوٹس بھیجوا دیا ہے۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں الزامات اور اندرونی اختلافات میں شدت آ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی کے بھائی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے ایک ویڈیو میں گورنر خیبرپختونخواہ اور صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن تعلیم پر میئر پشاور کا ٹکٹ 7 کروڑ میں فروخت کرنیکا الزام عائد کیا۔ ارباب محمد علی نے معاملے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تاہم میئر پشاور کی نشست کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رضوان بنگش نے ٹکٹ کے عوض پارٹی قائدین کو رقوم دینے کی تردید کرتے ہوئے ارباب خاندان کو پارٹی کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا۔
اس حوالے سے ارباب محمد علی نے کہا کہ کسی کو پیسے نہیں دیئے ، گورنر نے ٹکٹ کے فروخت اور بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی ناکامی کے اسباب معلوم کرنے کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ۔ وزیراعظم کے مشیر شہزاد ارباب نے ارباب محمد علی کی ویڈیو سے لاتعلقی کا اعلان بھی کیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…