لاہور میں رکشہ ڈرائیور نے مسجد کے چندا باکس سے 2 مرتبہ رقم چرا لی

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں رکشہ ڈرائیور نے مسجد کے چندا باکس سے 2 مرتبہ رقم چرا لی . ملزم کو تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا، رکشہ ڈرائیور کی چندا باکس سے رقم نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل .

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سمن آباد میں شرمناک واقعہ منظر عام پر آیا ہے جس میں ایک رکشہ ڈرائیور کو مسجد کے چندا باکس سے رقم چراتے دیکھا گیا ہے .

سٹی 42 کی رپورٹ کے مطابق سمن آباد میں واقع جامعہ مسجد نیازیہ کے باہر رکھے چندا باکس سے گزشتہ چار دنوں میں دوسری بار رقم چرائی گئی ہے . سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم کس طرح مختلف اوزار کے استعمال سے چندا باکس سے پیسے نکالتا ہے .

بتایا گیا ہے کہ واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود ملزم ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا .

. .

متعلقہ خبریں