3 سال کے بچے کو اسکول میں ڈالنا ظلم ہے۔ مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 3 سال کے بچے کو اسکول میں ڈالنا ظلم ہے۔ آپﷺ نے تو 7 سال تک بچے کو نماز پڑھنے کا بھی نہیں کہا، میں نے 16 سال کی عمر میں جا کے دین کی باتیں سنیں، اس سے قبل مجھے نہیں پتہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ 3 سال کے بچے کو اسکول میں ڈالنا ظلم ہے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام ’’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آپﷺ نے تو 7 سال تک بچے کو نماز پڑھنے کا بھی نہیں کہا، 3 سال کی عمر میں بچے کو اسکول میں ڈالنا ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 16 سال کی عمر میں جا کے دین کی باتیں سنیں، اس سے قبل مجھے نہیں پتہ تھا۔ اپنی گفتگو میں مولانا نے کہا کہ سب سے مشکل کام بچوں کی تربیت کرنا ہے، اس ضمن میں ماں باپ کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو وقت دیں اور ان کی تربیت کریں۔ انہوں نے کہا کہ دین اور دنیا ایک دوسرے سے جدا نہیں ہیں، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہم دنیادار ہیں اوراسی کی آڑ میں ہرغلط کام کر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان دیندار بھی ہے اور دنیادار بھی۔ انہوں نے کہا کہ آخرت کے تصور کو اگر نکال دیں دنیا کا نقشہ اور ترجیحات سب بدل جائیں گی۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

3 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

3 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

4 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

4 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

5 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

5 hours ago