فیصل آباد (قدرت روزنامہ) فیصل آباد میں معمولی تنازعے پر تحریک انصاف کے نوجوان رہنما کو قتل کر دیا گیا . مقتول رانا عثمان نے ملزم حمزہ کو گلی میں کھڑا ہونے سے روکا جس پر اس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا .
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں معمولی تنازعے پر تحریک انصاف کے نوجوان رہنما کو قتل کر دیا گیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول رانا عثمان نے ملزم حمزہ کو گلی میں کھڑا ہونے سے روکا تھا جس پر اس نے طیش میں آ کر فائرنگ کر کے نوجوان کی جان لے لی .
. .