اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان منی بجٹ پر اتحادیوں کو منانے کےلیے متحرک ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔پارلیمانی قائدین کے اجلاس کے لیے ایم کیو ایم، ق لیگ، جی ڈی اے اور بی اے پی کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دےدی گئی ہے تاہم پارلیمانی قائدین سے ملاقات کابینہ کے خصوصی اجلاس سے پہلے ہوگی۔کابینہ کے خصوصی اجلاس کے دوران وزیر خزانہ شوکت ترین اجلاس کو فنانس بل پر بریفنگ دیں گے۔دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے مِنی بجٹ مسترد کردیا اور حکومتی اتحادیوں سے
بھی منی بجٹ کے خلاف ایوان میں مدد مانگ لی۔پارلیمنٹ ہاؤس میں گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں کہا گیا تھا کہ بجلی، گیس سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی جان نکال دی ہے جو پہلے ہی تاریخ کی بدترین مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے نتیجے میں ایک ایک نوالے کو محتاج ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…