اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف حکومت کی جانب سے قائم کردہ سیٹیزن پورٹل پر ایک شکایت نے شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس دلا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے دادی کی زمین نہ ملنے پر سیٹیزن پورٹل پر شکایت کا اندراج کرایا تو سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت کام کرگئی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فوری نوٹس لینے پر ان کا زمینی تنازعہ حل ہوگیا اور شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔
اے آر وائی نیوز سے معلوم ہوا ہے کہ سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے سیٹیزن پورٹل پر فوری شکایت کے ازالے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2018ء میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل بنایا گیا تھا، اس کے تحت لوگ ملک بھر سے کسی بھی سرکاری محکمے، بلدیاتی اداروں اور دیگر کے خلاف شکایت درج کروا سکتے ہیں ، گذشتہ ماہ سیٹیزن پورٹل میں عوامی مسائل کے حل میں جعلسازی کا انکشاف ہوا جس کے بعد جعلسازی ثابت ہونے پر سرکاری ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔
پی ایم ڈی یو نے 254 سرکاری افسران کے ڈیش بورڈز پر جعل سازی پر انکوائری رپورٹ تیار کی جس کے مطابق عوامی شکایات پر کارروائی سے متعلق غلط بیانی پر سرکاری افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے ، اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 154، خیبرپختونخواہ کے 86، سندھ کے 3 اور وفاق کے 11 افسران کے ڈیش بورڈز کی تحقیقات کی گئیں جن میں پنجاب کے 44 ، خیبرپختونخواہ 39 ، سندھ کے 3 سرکاری اہلکاروں کو جعلسازی میں ملوث پایا گیا ، جس کے بعد جعلسازی ثابت ہونے والے سرکاری ملازمین کو معطل کیا گیا تھا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…