تنقید برائے تنقید کےبجائےتعمیری تنقیدکی جائے، چیئرمین نیب

(قدرت روزنامہ)چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ تنقید برائے تنقید کےبجائےتعمیری تنقید کی جائے۔ حقائق معلوم نہیں ہوتے اورماہرانہ رائے دینا شروع کردیتے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تنقید کے بجائےنیب کے اچھے کاموں کی طرف بھی دیکھیں۔ کہاجاتاہےنیب کیسزمیں ملزمان کوسزائیں نہیں ہوتیں۔ 4 برسوں میں 1194 لوگوں کوسزائیں ہوئیں۔

جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا کہ کسی بھی جگہ سرمایہ کاری کرنےسےپہلےجانچ پڑتال کریں۔ سندھ میں گندم کاپوچھاتوکہاگیاچوہےکھاگئے۔ گندم کھانے والے چوہوں کوپکڑا،20ارب ریکورکیے۔ نیب نےریکور20ارب سندھ حکومت کےحوالےکیے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب مسئلہ نہیں مسائل کاحل ہے۔ جن کی طرف کوئی آنکھ اٹھاکربھی نہیں دیکھتاتھا نیب نے ان کےخلاف بھی کیسزدرج کیے۔

انھوں نے کہا کہ کوئی ایساقانون نہیں کہ ریکوری کی رقم پہلےخزانےمیں جمع کرائیں۔ ریکوری کی رقم پرپہلاحق متاثرین کاہے۔ 56ارب روپےکی ریکوری سوسائٹیزسےکی گئیں۔

جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا کہ اداروں کی موجودگی میں سوسائٹیزبنیں۔ ادارےاپناکام کرتےتولوگ متاثرنہ ہوتے۔ جن لوگوں کوپیسےواپس کیےان سب کاریکارڈموجودہے۔ 14ارب روپےمتاثرین میں تقسیم کیے۔

چیئرمین نیب نے مذید کہا کہ نیب کودیانت داری کی مثال بن کرکام کرناچاہیے۔ کچھ لوگوں نےچائےکی پیالی میں طوفان اٹھانےکی کوشش کی۔ کہاگیانیب نے541ارب ریکورکیےوہ کہاں گئے۔ 541ارب کی ڈائریکٹ اوران ڈائریکٹ ریکوری کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ4سال میں200ڈسپلنری ایکشن لیےگئے۔ نیب نےتاریخ کی سب سےزیادہ ریکوریاں4سال میں کیں۔ گزشتہ16سالوں میں صرف 100 ڈسپلنری ایکشن لیےگئے۔

Recent Posts

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

7 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

24 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

27 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

39 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

50 mins ago

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

1 hour ago