اسلام آباد(قدرت روزنامہ)،ریکورڈک ذخائر بہت سے مسائل اور تنازعات کا شکار رہا ہے . اب اس حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ریکو ڈک کے تمام اخراجات بلوچستان حکومت کی طرف سے وفاق برداشت کرے گا .
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ
چھوٹے صوبوں کو آگے لانے کے میری حکومت کے وژن کے تحت میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ریکوڈک اور اس کی ڈویلپمنٹ پر آنے والے اخراجات بلوچستان حکومت نہیں بلکہ وفاق برداشت کرے گا . اس سے صوبہ بلوچستان کے لوگوں کیلئے خوشحالی کے نئے باب کے آغاز میں مدد ملے گی . ادھر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیر اعظم کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے . میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکو ڈک منصوبے میں بلوچستان کا مالی بوجھ اٹھانےکا وزیراعظم کا اعلان تاریخی ہے، ہم اس اہم پیش رفت پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں
. .