اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے امور کشمیرعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جب عمران خان نے امریکہ کو للکارا تو بلاول سی وی لیکر امریکا پہنچ گیا، ان سے دورہ امریکہ سے متعلق سوال تو بنتا ہے۔وفاقی وزیر مراد سعید کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جلسے میں چیف سیکریٹری کو دھمکی دی ہے،مریم نے کشمیر کا سودا کرنے کا الزام لگایا اس کا نوٹس نہیں، میرے لیڈر پر بات کی گئی تو میرا رد عمل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ راستہ
روکے گئے تو راستہ بدل کر کمپین کے لیے جانا پڑا، انہوں نے اشتعال انگیزی پھیلانے کی کوشش کی ،ہم الیکشن جیت رہے ہیں اور اس بات پر کہ ہم نے ڈلیور کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی مکمل آبادی کو انصاف کارڈ مہیا کیا،12 سال سے تاخیر کا شکار منصوبوں کو 3 سال میں مکمل کیا گیا۔علی امین نے کہا کہ کشمیری کبھی وطن فروش کا ساتھ نہیں دے سکتےہم نے کام کا آغاز کیا، کشمیر کا بجٹ بڑھا دیا، عمران خان نے تمام فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے عمران خان کو اپنا سفیر قرار دے دیا، تحریک انصاف ملکی اداروں کا احترام کرتی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…