وزیراعظم نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال کا جواب دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کی ، جس میں انہوں نے کہا کہ ہر تین ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے ، حکومت کوئی مشکل میں نہیں ۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی کے بارے میں سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ کہا جاتا ہے نواز شریف آج آ رہا ہے ، کل آ رہا ہے ، نواز شریف جب سعودی عرب گیا تب بھی یہی کہا جاتا تھا۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ اسمبلی میں شہباز شریف کی تقریر نہیں بلکہ جاب ایپلی کیشن ہوتی ہے ۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف ابھی آئے نہیں اور حکومت کی ’ٹلی‘ بج گئی ہے ، ‎جن کا ٹکٹ عوام کاٹ چکے ہیں وہ اپنے ٹکٹ کی فکر کریں ، نواز شریف آئیں گے تو عمران نیازی کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ، نواز شریف کے واپس آنے کا خوف انہیں سونے نہیں دے رہا ، قوم اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہے ، نواز شریف وطن واپس آئیں گے تو عمران نیازی ، شیدا ٹلی اور کرائے کے ترجمانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

تاہم مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بیانات کو پارٹی پالیسی کے منافی قرار دے دیا ، نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کے بارے میں ایازصادق کا بیان پارٹی پالیسی نہیں ہے ، ن لیگ بحیثیت ایک پارٹی یہ سمجھتی ہے فی الحال نوازشریف کو لندن میں ہی علاج کروانا چاہیے ، ان کی واپسی کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں ہے اور فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ چند ماہ میں نوازشریف واپس آ رہے ہیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

14 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

37 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

39 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

41 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

55 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago