کم عمر ٹک ٹاکرز نے ایڈونچر کیلئے شہری کو قتل کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملیر سٹی میں کم عمر ٹک ٹاکرز نے ایڈونچر کیلئے شہری کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی میں چند روز قبل شہری کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہےواقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی جس میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا . پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کی عمریں 14 سے 15 برس کے درمیان ہیں، ملزمان ٹک ٹاکرز ہیں،ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے بتایا کہ انھوں نے ایڈونچر کے لیے فائرنگ کی تھی، وقوعہ کے وقت قمر رضا گھر کے باہر روڈ پر کھڑا ہوا تھا اور گولی اس کے پیٹ میں لگی تھی .

پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے بھی شناخت کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضے اور نشاندہی پر واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان کے دیگر دو ساتھیوں کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں-

دوسری جانب فیصل آباد میں تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود چک نمبر27 گ ب میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا 3بہنوں کا اکلوتا بھائی 10سالہ یتیم بچہ مشعود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے جاں بحق ہونے والے بچے کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ہے .

قبل ازیں گجرات کے علاقے کلیوال سیداں میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا مذکورہ شخص کی سر کٹی لاش ملی تھی، پولیس نے تحقیقات میں انکشاف کیا تھا کہ مقتول کو اس کے سگے بیٹوں نے قتل کیا تھا او لاش سڑک کنارے پھینک کر روپوش ہو گئے تھے تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا مقتول کی لاش 4 جون کو ملی تھی جسے بے دردی سے قتل کرکے سڑک کنارے پھینک دیا گیا تھا،بعدازاں مقتول کی شناخت غلام سرور کے نام سے ہوئی-

اطلاعات ہیں کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا تو مقتول کے اہلخانہ غائب تھے جس پر پولیس نے اُن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں حکام کے مطابق مقتول غلام سرور کے دو بیٹوں اور بیوی کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا ملزم نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے خود اپنے والد کو قتل کیا اور اس قدر بےدردی سے مارا کہ اس کا سر ہی جسم سے جدا کر دیا ملزمان نے مزید کہا کہ والد دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پر والدہ نے طیش دلایا اور ہم نے سفاکانہ واردات کی .

ملزمان نے والد کا سسر کاٹ کر لاش گجرات کے نواحی گاؤں میں پھینکی تھی تاکہ لاش کو لاوارث سمجھ کر تحقیقات نہ کی جائیں پولیس نے ملزمان غلام حیدر ، ارسلان حیدر اور نجمہ کوثر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا پولیس کے مطابق ملزمان مرید کے کے رہائشی ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں