اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں منی بجٹ کے حوالے سے کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کابینہ کو فنانس بل کے حوالے سے بریفنگ دی۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی ہے جسے اب قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ اپوزیشن نے ایوان میں منی بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ منی بجٹ پر نہ اتحادیوں کو اعتراضات ہیں اور نہ ہی حکومتی ارکان کو۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…