گردوں کے امراض کی نشاندہی کرنے والی انتباہی علامات

(قدرت روزنامہ)گردے انسانی جسم کا اہم عضو ہیں، دنیا بھر میں 8 سے 10 فیصد بالغ افراد کو زندگی میں گردوں کے نقصان کا سامنا ہوتا ہے اور ہر سال لاکھوں اموات اس کے نتیجے میں ہوتی ہیں۔

جب کسی فرد میں گردوں کے دائمی امراض (سی کے ڈی) نمودار ہوتے ہیں تو گردوں کے افعال آنے والے مہینوں یا برسوں میں سست ہوجاتے ہیں۔

یاد رہے کہ گردے خون میں موجود اضافی سیال اور کچرے کو فلٹر کرتے ہیں اور جب وہ ایسا نہیں کرپاتے تو یہ جمع ہونے لگتے ہیں۔

ان امراض میں شروع میں تو علامات نظر نہیں آتیں مگر بتدریج مختلف نشانیاں نظر آنے لگتی ہیں۔

گردوں کے امراض کے شکار افراد میں دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے جو ‘سی کے ڈی’ کے شکار افراد میں اموات کی سب سے عام وجہ ہے۔

ہائی بلڈ پریشر یا ذیابیطس سی کے ڈی کا باعث بننے والے عام وجوہات ہیں مگر یہ ایچ آئی وی انفیکشن یا زہریلے مواد کا اثر بھی ہوسکتا ہے، کئی بار مرکزی وجہ معلوم بھی نہیں ہو پاتی۔

طبی ماہرین کے مطابق گردوں کے امراض سے بچنے کے لیے پانی کا زائد استعمال، سگریٹ نوشی اور موٹاپے سے بچنا ضروری ہے۔

اگر درج ذیل علامات سامنے آئے تو ڈاکٹر سے ضرور رجوع کیا جانا چاہیے۔

ہر وقت تھکاوٹ
شٹر اسٹاک فوٹو
گردے خون میں موجود کچرے کو فلٹر کرتے ہیں اور پیشاب کے راستے جسم سے نکال دیتے ہیں، جب گردے درست طریقے سے کام نہ کررہے ہوں، تو زہریلا مواد جمع ہونے لگتا ہے۔

اس کی ایک عام علامت تھکاوٹ ہے، جس کے دوران کمزوری یا توجہ مرکوز کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

گردے ایک ہارمون بناتے ہیں جو جسم کو خون کے سرخ خلیات تیار کرنے کے بارے میں بتاتا ہے، اگر ان خلیات کی تعداد کم ہو تو خون مسلز اور دماغ کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں پہنچاپاتا، جس کا نتیجہ ہر وقت تھکاوٹ کی شکل میں نکلتا ہے۔

ناقص نیند
شٹر اسٹاک فوٹو
تحقیقی رپورٹس میں نیند کے دوران سانس لینے میں مشکل اور سی کے ڈی میں ممکنہ تعلق کو ثابت کیا گیا ہے، جو وقت کے ساتھ اعضا کو نقصان پہنچاتا ہے جس سے گردے فیل ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

نیند کے دوران لمحہ بھر کے لیے سانس رکنے یا Sleep apnea سے آکسیجن کی کمی کے نتیجے میں گردوں کو نقصان پہنچنے کا امکان ہوتا ہے۔

سی کے ڈی کے دوران بھی Sleep apnea کا سامنا ہوتا ہے اور یہ بھی اس کی ایک علامت ہے۔

جلد پر خارش
شٹر اسٹاک فوٹو
اگر گردے خون میں موجود کچرے کو خارج نہ کرسکیں اور ان کا اجتماع ہونے لگے تو جلد پر ریش یا ہر وقت خارش ہوتی رہتی ہے۔

وقت کے ساتھ گردوں کے لیے جسم میں منرلز اور غذائی اجزا کے توازن کو برقرار رکھنا ممکن نہیں رہتا ہے، جس کے نتیجے میں ہڈیوں کے امراض کا سامنا ہوتا ہے جو جلد کو خشک اور خارش زدہ بنادیتے ہیں۔

چہرے اور پیروں کا سوجنا
شٹر اسٹاک فوٹو
جب گردے جسم میں جمع ہونے والی سوڈیم کو خارج نہیں کرپاتے تو جسم میں سیال جمع ہونے لگتا ہے، جس کے نتیجے میں ہاتھ، پیر، ٹخنے، ٹانگوں یا چہرہ سوجن کا شکار ہوجاتا ہے۔

اس طرح کی صورتحال میں آننکھوں کے ارگرد کا حصہ بھی پھول جاتا ہے۔

مسلز اکڑنا
شٹر اسٹاک فوٹو
ٹانگوں یا جسم کے کسی اور حصے کے مسلز اکڑنا بھی گردوں کے افعال میں خرابی کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔

سوڈیم، کیلشیئم، پوٹاشیم یا دیگر الیکٹرولائٹس کی سطح میں عدم توازن مسلز اور اعصابی کے افعال میں مداخلت کا باعث بن سکتا ہے۔

سانس نہ آنا
شٹر اسٹاک فوٹو
گردوں کے امراض کا شکار ہونے پر یہ عضو ایک ہارمون erythropoietin کو مناسب مقدار میں بنا نہیں پاتا۔

یہ ہارمون جسم کو خون کے سرخ خلیات بنانے کا سگنل دیتا ہے، اس کے بغیر خون کی کمی کا سامنا ہوتا ہے اور سانس لینے میں مشکلات کا بھی سامنا ہوتا ہے۔

ایک اور وجہ سیال کا جمع ہونا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے، سنگین کیسز میں ایسا لگتا ہے جیسے آپ پانی میں ڈوب رہے ہیں۔

Recent Posts

کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے سےمتعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی میڈیا کے کرکٹ ٹیم پاکستان…

5 hours ago

دہشت گردی کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا،آرمی چیف

   کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بے گناہ شہریوں اور مسافروں کو نشانہ بناتے ہوئے…

5 hours ago

وزیراعظم کل سعودی عرب روانہ ہونگے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب روانہ ہونگے۔ "جنگ " نے…

5 hours ago

مسلم لیگ (ن) نے اے این پی کی بڑی وکٹ اڑا دی

دیر(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے اے این پی چھوڑنے کا فیصلہ…

6 hours ago

ایک سیاسی جماعت کا یہ کہنا کہ ٹرمپ آئیگا تو انکے لیڈر کو آزاد کرائےگا، کسی لطیفے سے کم نہیں: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت…

6 hours ago

جے یو آئی نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی خبروں پر وضاحت جاری کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )جمعیت علماءاسلام (ف) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

7 hours ago