تھرپارکر میں نایاب نسل کی حاملہ ہرن کا شکار پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

تھرپارکر (قدرت روزنامہ)تھرپارکر میں نایاب نسل کی حاملہ ہرن کا شکار پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج . مقدمے میں نامزد ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے .

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع تھر پارکر میں نایاب نسل کی ہرن کا شکار کیا گیا جس پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے . بتایا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد 5 ملزمان میں سے 1 ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ تھر پارکر کی تحصیل چھاچھرو کے نواحی گاؤں نہرو بھیل میں پیش آیا جس میں ایک نایاب نسل کی حاملہ ہرن کا شکار کیا گیا . بتایا گیا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات نے نایاب ہرن کا شکار کرنے پر متعلقہ تھانے میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کراویا . درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شکار کی گئی ہرنی حاملہ تھی . تھر پارکر کے گیم آفیسر پیر عبدالغفور سرہندی کے مطابق نایاب نسل کے ہرن کے غیر قانونی شکار کے الزام میں 1 ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے .

. .

متعلقہ خبریں