تھرپارکر میں نایاب نسل کی حاملہ ہرن کا شکار پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

تھرپارکر (قدرت روزنامہ)تھرپارکر میں نایاب نسل کی حاملہ ہرن کا شکار پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ مقدمے میں نامزد ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع تھر پارکر میں نایاب نسل کی ہرن کا شکار کیا گیا جس پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد 5 ملزمان میں سے 1 ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ تھر پارکر کی تحصیل چھاچھرو کے نواحی گاؤں نہرو بھیل میں پیش آیا جس میں ایک نایاب نسل کی حاملہ ہرن کا شکار کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات نے نایاب ہرن کا شکار کرنے پر متعلقہ تھانے میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کراویا۔ درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شکار کی گئی ہرنی حاملہ تھی۔ تھر پارکر کے گیم آفیسر پیر عبدالغفور سرہندی کے مطابق نایاب نسل کے ہرن کے غیر قانونی شکار کے الزام میں 1 ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Recent Posts

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

11 mins ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

2 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

2 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

2 hours ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

2 hours ago