اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کچھ روز قبل تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کر دیا تھا جس میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، سیف اللہ نیازی، عامر کیانی اور دیگر افراد کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا، جس کے ردعمل میں اعجاز چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی تنظیموں کی تحلیل کے بعد! آئین سازی کے لئے وسیع تر مشاورت کی جائے، عبوری عہدیداران کی موجودگی میں انٹرا پارٹی الیکشن ہو، ای وی ایم کو بھی استعمال کیا جانا چاہیے، بانی چیئرمین جناب عمران خان کے
فرمان کے مطابق پی ٹی آئی کو ایک ادارہ بنایا جائے۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل چیئرمین تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد پی ٹی آئی کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں نئی تنظیم کے حوالے سے بتایاکہ عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے، پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان اور شفقت محمود پنجاب کے صدر ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدر ہوں گے۔فواد چوہدری کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کارکردگی اور اپنے خاندانوں میں ٹکٹ بانٹنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مرکز سے لیکر تحصیلوں تک تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کر دیا تھا۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…