ملک میں کچھ ہونے والا ہے، رحمان ملک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سچ بات یہ ہے کہ پارلیمان کمزور ہوگئی ہے ملک کے حالات بدترین ہوتے جا رہے ہیں،اگر عمران خان صدارتی نظام چاہتے ہیں تو انہیں ماضی کی تاریخ کی طرح یاد کیا جائے گا،مہنگائی کا طوفان برپا ہے،ڈالر مزید بڑھے گاشہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو سزا ہوئی،کچھ ملزمان کو ہائی کورٹ سے ضمانت ملی، نوڈیرو شوگر مل ریسٹ ہاؤس میں رحمان ملک نے کہا کہ ملک میں آئندہ کچھ دنوں میں کچھ بڑا ہونے والا ہے، چند ہفتوں میں پتہ چل جائے گا، انہوں نے نواز شریف

بارے کہا کہ وہ فروری سے پہلے پاکستان واپس نہیں آئیں گے، دوسری جانب سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ اکرام اللہ افغانستان میں ہیں، وزارت داخلہ کو لکھا ہے،محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کرنے کے لیے پورا نیٹورک حرکت میں رہابیت اللہ محسود بھی محترمہ کے قتل میں ملوث تھا،ہماری قیادت کو نشانہ بنایا گیا،آصف علی زرداری کو جیل میں رکھا گیا،رحمان ملک نے کہا کہ آئندہ سال کے ابتدائی سہہ ماہ مشکلات کے ہیں حالات دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ لوگ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے، نواز شریف پاکستانی ہیں وہ کسی وقت آسکتے ہیں،رحمان ملک نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ وہ ضمانت لیکر آتے ہیں،میرا ذاتی خیال ہے کہ نواز شریف فروری سے پہلے نہیں آئیں گے،اگر میاں نواز شریف وطن واپس آبھی گئے تو فروری کے بعد آئیں گے،ملک کے معاشی حالات خراب ہیں،منی بجٹ لانے کی کوشش ہورہی ہے طاقتور ممالک اگر غلامی کا طوق پہنانے میں کامیاب ہوگئے تو ملک اور ایٹمی اثاثے خطرے میں پڑ جائیں گے،امید ہے کہ حکمران ایسا نہیں کریں گے،ادھار حاصل کرنے کے لیے ملک کی آزادی کو داؤ پر لگانا عقلمندی نہیں،ہماری پارلیمنٹ عوامی ایکشن لیتی تو کسی کو جرات نہیں ہوتا،انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے جو انکشافات کیے یہ پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی ہے،خودمختاری کے نام پر اسٹیٹ بینک کا فیصلہ نقصان دہ ہے،اسٹیٹ بینک والا فیصلہ رجیکٹڈ رجیکٹڈ اور رجیکٹڈ ہے۔

Recent Posts

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

1 min ago

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

8 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

17 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

30 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

43 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

1 hour ago