امیر لوگوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے، عام آدمی کے استعمال کی اشیاء پر ٹیکس ریفنڈ دیا گیا ہے۔ فواد چودھری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر لوگوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے، عام آدمی کے استعمال کی اشیاء پر ٹیکس ریفنڈ دیا گیا ہے۔ شہباز شریف کا استفسار ہے کہ ٹیکس واپس کرنا ہے تو لگایا کیوں؟ اس لیے کہ بلیک اکانومی کی بجائے دستاویزی معیشت کو فروغ مل سکے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوھری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے امیر لوگوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ عام آدمی کے استعمال کی اشیاء پر ٹیکس ریفنڈ دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر نے لکھا کہ شہباز شریف کا استفسار ہے کہ ٹیکس واپس کرنا ہے تو لگایا کیوں؟ اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ اس لیے کہ بلیک اکانومی کی بجائے دستاویزی معیشت کو فروغ مل سکے۔

اپنے ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ 350 ارب روپے کے ٹیکس میں اصل ٹیکس صرف 71 ارب روپے کا ہے جو کہ امپورٹڈ اشیاء پر ہے، اور اس کا بوجھ امیر پر پڑے گا نہ کہ غریب آدمی پر۔

دوسری جانب منی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عام آدمی پر صرف 2 ارب روپے کے ٹیکسوں کا بوجھ پڑے گا، انہوں نے کہا کہ بتایا جائے 2 ارب روپے سے کون سا بڑا مہنگائی کا طوفان آجائے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت منی بجٹ میں زرعی ادویات، کھاد اور ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس نہیں لگا رہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوئی ایسا اقدام نہیں کیا کہ جس سے غریب آدمی پر بوجھ پڑے۔
عالمی منڈی میں درآمدی اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ملک متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک بھی مہنگائی کی عالمی لہر سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ اڑھائی سال سے اسٹیٹ بینک سے کوئی پیسہ نہیں لے رہے، ابھی بھی 6 ہزار ارب روپے اسٹیٹ بینک کے دینے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بل میں 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ پر بھی نظر ثانی کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ منی بجٹ سے عام آدمی پر صرف 2 ارب کے ٹیکس کا بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نمک، مرچ سمیت چند چیزوں پر ٹیکس سے عام آدمی متاثر ہوگا جبکہ بل میں 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ کمپیوٹرز اور سلائی مشینوں پر بھی ٹیکس عائد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارسی سی سے زائد گاڑی پرڈیوٹی بڑھے گی۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے مالیاتی ضمنی بل سے عوام پر بوجھ کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو خود مختاری دینا پی ٹی آئی کے منشور میں شامل ہے۔ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری سے متعلق ترمیمی بل کی منظوری کے بعد پارلیمانی کمیٹیاں اسٹیٹ بینک سے جواب طلبی کرسکیں گی۔

Recent Posts

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

6 mins ago

کیا احتجاج اور دھمکیوں سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی سیاست کا اعلان کر…

17 mins ago

اے ایس پی کے یونیفارم میں پولیس دفتر میں گھسنے والی نوسرباز خاتون گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(اے ایس پی) کے یونیفارم میں پولیس…

29 mins ago

موٹرسائیکل سوار طالب علموں کو یونیورسٹیز اور کالجز میں کس پابندی کا سامنا کرنا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں ہیلمٹ کے بغیر یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلے پر پابندی…

47 mins ago

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارت میں پاکستانی مشنز کی جانب سے ایک ویڈیو ایڈوائزری…

58 mins ago

موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، ہم نے بتا دیا ہے ہمیں ہلکا مت لیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ…

1 hour ago