اب سرمایہ کاروں کو منافع کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے نہیں ہونا پڑے گا،

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اب سرمایہ کاروں کو منافع کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے نہیں ہونا پڑے گا، حکام کی جانب سے قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے اے ٹی ایم کارڈ کے اجرا کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے اے ٹی ایم کارڈ کے اجرا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارے نے شہریوں کو منافع کے حصول کے لیے لمبی لائنوں میں کھڑے ہو کر انتظار کرنے کی تکلیف سے بچانے کے لیے جدید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قومی بچت کے ادارے کی جانب سے جنوری کے مہینے میں اے ٹی ایم کارڈ کا اجراء کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ سے نقد رقم نکلوانے کی یومیہ حد 25 ہزار روپے جبکہ آن لائن فنڈ ٹرانسفر کی حد ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پوائنٹ آف سیل پر بھی ایک لاکھ روپے کی حد مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب ماہرین یہ امید ظاہر کی ہے کہ اے ٹی ایم کارڈ کے اجراء سے سرمایہ کاروں کو سہولت ملے گی جس سے بچت سکیموں میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔

Recent Posts

کیا احتجاج اور دھمکیوں سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی سیاست کا اعلان کر…

8 mins ago

اے ایس پی کے یونیفارم میں پولیس دفتر میں گھسنے والی نوسرباز خاتون گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(اے ایس پی) کے یونیفارم میں پولیس…

21 mins ago

موٹرسائیکل سوار طالب علموں کو یونیورسٹیز اور کالجز میں کس پابندی کا سامنا کرنا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں ہیلمٹ کے بغیر یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلے پر پابندی…

38 mins ago

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارت میں پاکستانی مشنز کی جانب سے ایک ویڈیو ایڈوائزری…

50 mins ago

موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، ہم نے بتا دیا ہے ہمیں ہلکا مت لیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ…

1 hour ago

کیا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں ٹیکس جمع کرانے کے دوران…

1 hour ago