کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک گاڑی کے قریب ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے دھماکے کے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کوئٹہ دھماکے کو ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…