اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نوازشریف نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دئیے، عمران نیازی نے چھین لیے۔ جن اشیاء پرماضی کی حکومت نے کبھی ٹیکس نہیں لگایا، ان پر بھی ٹیکس لگائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز نے کہا ہے کہ نوازشریف نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دئیے جو کہ عمران نیازی نے چھین لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن اشیاء پرماضی کی حکومت نے کبھی ٹیکس نہیں لگایا، ان پر بھی ٹیکس لگائے گئے ہیں جو کہ عوام پر ظلم ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نئے سال کو حکومت نے ظلم سے مہنگائی کا سال بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا بجٹ ہے جس میں عوام، معیشت اور پاکستان کے لیے کوئی ریلیف کوئی رعایت نہیں ہے۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران حکومت کا واحد معاشی مقصد اب صرف عوام سے ٹیکس بٹورنا رہ گیا ہے، حکمران مال بنانے میں مصروف ہیں اور عوام فاقوں سے خودکشی کر رہے ہیں ، 350 ارب کے منی بجٹ کے ذریعے لگنے والے ٹیکسوں سے جو سینکڑوں اشیاء مہنگی ہونے جا رہی ہیں کیا اس کا عام مہنگائی پر اثر نہیں پڑے گا؟۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ حکومت نے عوام کو لنڈے کے کپڑوں تک کا نہیں چھوڑا ، آج حکومت منی بجٹ نہیں عوام کے معاشی قتل عام کے پروانے کی کابینہ سے منظوری لینے جا رہی ہے ، جس کے ساتھ ہی پیک فوڈ ، بجلی، پیٹرول ، دالیں اور گھی سمیت دیگر اشیاء اس منی بجٹ کے مرہون منت مزید مہنگی ہو جائیں گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے منی بجٹ لانے کے حوالے سے کابینہ اجلاس میں کھل کر بات چیت کی ، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی اداروں کے قرض،سود واپس کرنے کے لیے انہی سے قرض واپس لینے پڑتے ہیں ، سابق حکمرانوں نے عالمی اداروں سے قرض لے کر ہمیں غلام قوم بنا دیا ، ماضی میں اربوں ڈالر قرض نہ لیے جاتے تو ملک دلدل میں نہ پھنستا ، سابق حکمرانوں کے غلط فیصلوں کو قوم کو آج بھگتنا پڑ رہا ہے ، کثیر ٹیکس عالمی اداروں کو سود کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے ، قوم سابق حکمرانوں کی عیاشیوں کا خمیازہ بھگت رہا ہے ۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…