“امیر لوگوں پر ٹیکس لگا، عام آدمی کے استعمال کی اشیاء پر ٹیکس ریفنڈدیا ” فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں امیر لوگوں کے استعمال کی اشیا پر ٹیکس لگایا گیا ہے جب کہ عام آدمی کے استعمال کی اشیا پر ریفنڈ دیا گیا ہے .

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ 350ارب روپےکے ٹیکس میں اصل ٹیکس صرف 71 ارب روپے کا ہے جو امپورٹڈ اشیاء پر ہے .

امیر لوگوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے جب کہ عام آدمی کے استعمال کی اشیاء پر ٹیکس ریفنڈدیا گیا ہے .

انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو جواب دیتے ہوئے کہا "شہباز شریف کا استفسار ہےکہ ٹیکس واپس کرنا ہےتو لگایا کیوں؟اس لئے کہ بلیک اکانومی کے بجائے دستاویزی معیشت کو فروغ مل سکے . "

. .

متعلقہ خبریں