‘منی بجٹ حکومت کا مدر آف آل بمزہے، شہباز شریف کارد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے منی بجٹ کو نیازی حکومت کا ’مدر آف آل بمز اقدام‘ قرار دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ منی بجٹ میں قوم پر 360 ارب روپے سے زائد ٹیکس لگائے گئے ہیں اور آج حکومت نے پاکستان کی معاشی خودمختاری اور معاشی آزادی انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے حوالے کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا منی بجٹ نہ لانے کا جھوٹ آج پوری قوم نے دیکھ لیا، یہ پہلا بجٹ ہے جس میں عوام اور معیشت کیلئے کوئی ریلیف نہیں، بچوں کے دودھ،مرغی، دہی، لال مرچ گھی، ڈبل روٹی، شیرمال پر 17 فیصد ٹیکس لگانا ظلم ہے ۔ 

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ لیپ ٹاپ اور پرسنل کمپیوٹرز پر ٹیکس لگا کر طالب علموں کے ساتھ زیادتی کی گئی، نواز شریف نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دئیے، عمران نیازی نے چھین لئے، آج کے دن کو آنے والی نسلیں پچھتاوے اور سیاہ دن کے طورپر یاد کریں گی۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے منی بجٹ کے ذریعے عائد کئے گئے ٹیکسز کے باعث عام استعمال کی اشیاءکی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ ہو گا، جن اشیاءپر ماضی میں کبھی ٹیکس نہیں لگایا، موجودہ حکومت نے ان پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے۔ 

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

4 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago