ریاست کی تقسیم در تقسیم کی پالیسی نے سماج کو انتشار اور انارکی کی طرف دھکیل دیا ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریب تقریب میں نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ مرکزی سنئیر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ ضلعی صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی سمیت دیگر کی کرسچن برادری کو کرسمس کی مبارکباد مذہبی تہوار امن و بھائی چارے کا پیغام لیکر آتے ہیں کرسمس کے موقع پر شہید ہینڈری مسیح بلوچ کی جدوجہد کو سلام کرسمس کی تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلی ڈاکٹر مالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تقسیم در تقسیم اور عوام کو آپس میں دست گریباں کی منفی پالیسی نے مجموعی سماج کو انتشار خلفشار اور انارکی کی طرف دھکیل رکھا ہے۔آج عوام انتہا پسندی و معتصبانہ رویوں کا سنگین شکار ہے۔نیشنل پارٹی انسانیت کا علمبردار ہے۔ملک کے ہر شہری کو سیاسی سماجی معاشی اور معاشرتی حقوق حاصل ہے اور اس پر عمل درآمد کرنا ریاست کی زمہ داری ہے۔لیکن بدقسمتی سے یہاں بلوچ قوم سمیت دیگر چھوٹے قومیتوں اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق پر جبر کی پالیسی روا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا واضح موقف ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اور عوام ہی تبدیلی کا ضامن ہے۔عوام کے رائے پر قدغن کسی صورت قبول نہیں ۔ آئین و قانون کی حکمرانی جمہوریت کے فروغ،پارلیمنٹ کی بالادستی آزاد میڈیا و عدلیہ اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن ہی ملک میں سیاسی و معاشی انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے بنیادیں نظریاتی و فکری بنیاد پر استوار ہے۔ سیاسی اصول اور قومی اہداف پارٹی کی مضبوطی کو بروئے کار لاتے ہیں۔جھا اور آواران کے عوام نے جلسہ عام میں شرکت کرکے نیشنل پارٹی پر بھرپور پر اعتماد کا اظہار کیا۔جو نیشنل پارٹی کی عوامی سیاست کی کامیابی ہے۔ نیشنل پارٹی مرکزی سنئیر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بنیادی حقوق کی زمہ داری ریاست کی ہے آئین کا آرٹیکل 9 عوام کی بنیادی حقوق اور جان و مال کے تحفظ کو بروئے کار لاتا ہے۔لیکن افسوس ملک میں آئین کی تشریح طاقتور کیلیے الگ اور غریب کیلیے الگ ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستیں طبقاتی سماجی تفریق سے بالاتر ہوتے ہیں تب وہ تعمیری سماج کی تشکیل کو ممکن بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے سینٹ آف پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ کے بل پر دیگر سیاسی جماعتوں کو قائل کرنے کی کوشش کی لیکن تاحال بل پر پیش رفت نہیں ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام کے کسی بھی حقوق روگردانی نہیں کر سکتی۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی بلارنگ و نسل اور مذہب کی تفریق انسانیت پر یقین رکھتی ہے۔اور عوام کی سماجی معاشی ترقی کو سیاست کا محور سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ سب کو نابرابری و ظلم اور ناانصافی کے خلاف کرادر ادا کرنا ہوگا۔متحد ہوکر جدوجہد ہی کامیابی کو ممکن بنا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک گلدستہ ہے اور اس گلدستہ میں تمام مکتبہ فکر کے افراد شامل ہے۔جس نے اب عوامی جماعت کی شکل اختیار کرلی ہے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی نیاز بلوچ ضلعی صدر مستونگ حاجی نذیر احمد سرپرہ ممبر ورکنگ کمیٹی انیل مسیح بلوچ بی ایس او پجار کے ممبر مرکزی کمیٹی ڈاکٹر طارق بلوچ پاسٹر کامران پاسٹر آصف خرم بھٹی نے بھی خطاب کیا ہے۔نظامت کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری نے سرانجام دئیے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ ممبر ورکنگ کمیٹی محمود رند سمیت نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار کے قائدین و کارکن بھی موجود تھے۔

Recent Posts

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

3 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

11 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

18 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

26 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

56 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

1 hour ago