احسن اقبال کی گرفتاری میں نیب نے اختیارات سے تجاوز کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ

 

اسلام آباد: عدالت نے احسن اقبال کی گرفتاری کو نیب کا اختیار سے تجاوز قرار دے دیا۔

نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال کی ضمانت کے خلاف نیب ریفرنس پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا، 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس میں عدالت احسن اقبال کی گرفتاری کو نیب کا اختیار سے تجاوز قرار دے دیا، اور عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ نیب پنڈی احسن اقبال پر کرپشن کا الزام کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ منصوبہ شروع کرنے کی تجویز ناروال کی عوام کو فائدہ پہچانا ہے، سی ڈی ڈبلیو پی سمیت مختلف متعلقہ فورمز کی جانب سے منصوبے کی منظوری دی گئی، نا ریکارڈ پر ہے نا نیب نے الزام لگایا کہ احسن اقبال نے اس منصوبے سے مالی فائدہ حاصل کیا۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا تھا کہ احسن اقبال نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، اور پاکستان اسپورٹس بورڈ اور نیسپاک پر دباؤ ڈال کر توسیع کرائی، پروجیکٹ میں توسیع کرکے لاگت 3 کروڑ 47 لاکھ سے 2 ارب 99 کروڑ تک لے گئے، احسن اقبال نے اسپورٹس کمپلیکس کے لئے زمین کی نشاندہی بھی خود کی، اور خریدی گئی زمین کے خسرہ نمبر تک خود فراہم کئے۔

Recent Posts

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

12 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

18 mins ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

27 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

33 mins ago

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

48 mins ago

ممنوعہ جالوں کا بے دریغ استعمال، پسنی کے ساحل پر ڈولفن مچھلی مردہ حالت میں برآمد

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،گجہ ٹرالروں اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال کے اثرات ، ڈولفن…

1 hour ago