(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا اسعد محمود کے چیلنج پر جذباتی ہوگئے .
جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا اسعد نے چیلنج کیا تھا کہ حکومتی پارٹی آج بھی ہاری ہے، کل بھی نہیں جیتے گی .
اس پر اسپیکر نے مولانا اسعد کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی بات ثابت کریں، آپ کو تو ہر جگہ شکست ہوئی ہے .
مولانا اسعد نے اسپیکر سے کہا کہ آپ کی کیا مجبوری ہے، کیوں ایوان کی کارروائی متنازع بنارہے ہیں؟ آئین سے متصادم آرڈیننس لائے گئے ہیں .
. .