بائیکس کی قیمت میں اچانک 8 ہزار روپے تک کا اضافہ

(قدرت روزنامہ)کراچی: جاپانی اور چینی بائیک تیار کرنے والوں نے عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل قیمتوں میں اچانک اضافہ کر کے خریداروں کو حیران کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مجاز ڈیلرز کو قیمتوں پر نظرِ ثانی کی کوئی وجہ بتائے بغیر جاپانی اسمبلرز نے مختلف ماڈلز کی بائیک کی قیمتیں 24 سو سے 8 ہزار روپے تک بڑھادیں۔

دوسری جانب چینی بائیک بنانے والوں نے مقامی سطح پر تیار ہونے والے پارٹس مہنگے ہونے کے ساتھ عالمی منڈیوں میں خام مال (اسٹیل، پلاسٹ اور گوند) کی قیمت میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے قیمتوں میں 500 سے 2 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہونڈا موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں 4 ماہ میں تیسری مرتبہ اضافہ

مارکیٹ کی سربراہ کمپنی اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے مختلف ماڈلز پر 24 سو سے 5 ہزار روپے بڑھا کر خریداروں کو اس روز حیران کیا جس روز وہ عید منا رہے تھے۔

چنانچہ ہونڈا سی ڈی70 سی سی کی قیمت 24 سو اضافے کے بعد 84 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ سی ڈی-70 ڈریم کی قیمت 90 ہزار 500 ، پرائیڈور کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 500، سی جی- 125 کی قیمت ایک لاکھ 39 ہزار 500 روپے اور سی جی-125 ایس کی قیمت ایک لاکھ 67 ہزار 500 روپے ہوگئی، ان سب قیمتوں میں 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا۔

دوسری جانب 5000 روپے اضافے کے بعد سی بی-125 ایف کے ماڈلز اب 2 لاکھ 500 اور سی بی-150 ایف اور دو دیگر اقسام 2 لاکھ 55 ہزار 500 اور 2 لاکھ 59 ہزار 500 کی ہوگئیں۔

دوسری جانب یاماہا موٹرز نے بھی قیمتوں میں 7 سے 8 ہزار روپے کا اضافہ کردیا جس کا اطلاق 26 جولائی سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: ہونڈا موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں 4 ماہ میں تیسری مرتبہ اضافہ

جس کے بعد یاماہا وائی بی-125 زی کی نئی قیمت ایک لاکھ 76 ہزار، وائی بی-125 زی ایکس ڈی کی ایک لاکھ 90 ہزار اور وائی بی آر 125 کی قیمت ایک لاکھ 96 ہزار ہوگئی۔

دوسری جانب یونیک بائیک بنانے والوں نے پہلے ہی قیمتوں میں 10 جولائی سے 2 ہزار روپے کا اضافہ کردیا تھا جبکہ متعدد چائینیز اسمبلرز بجٹ سے پہلے اور بعد میں بھی قیمتیں بڑھا چکے ہیں تھے۔

مثال کے طور پر کراؤن موٹر کمپنی، یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز اور روڈ پرنس موٹر سائیکل اور رکشہ نے 10 جولائی سے 70 سی سی سے 125 سی سی بائیک کی قیمتیں ایک ہزار روپے بڑھا دی تھیں۔

صارفین کو کاروں اور 2 پہیوں والی سواری کی قیمت میں اس وقت کوئی کمی دیکھنے کو نہیں ملی جب اگست 2020 میں 168 روپے 40 پیسے کے ایک ڈالر کے مقابلے مئی 2021 میں اس کی قیمت 152 سے 153 روپے تھی جس سے درآمدی پارٹس اور اشیا کی قیمت کم ہوئی ہوگی۔

تاہم اب جب روپے کی قدر میں کمی ہوگئی اور ڈالر کی قیمت 161 روپے 48 پیسے ہوگئی تو اسے قیمتوں میں اضافے کا جواز بنالیا گیا۔

Recent Posts

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ہنی مون کے دوران سامنے آنے والی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں ہنی مون پر…

6 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل…

10 mins ago

پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے…

11 mins ago

ادویات کی قیمتوں میں 23.33 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ…

17 mins ago

مجھ سے افیئرکا پتہ چلنے پر جاوید اختر کی پہلی بیوی کافی تلخ ہو گئی تھیں، شبانہ اعظمی کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ ان…

18 mins ago

بھارت کی جانب سےپانی چھوڑنے کا خطرہ، ملک بھر میں سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے…

57 mins ago