نجی اسکول کا پرنسپل طالبہ کو کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

اوکاڑہ(قدرت روزنامہ) نجی اسکول کے پرنسپل نے دسویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے متاثرہ طالبہ کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔تھانہ رینالہ خورد میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق پرنسپل ناصر نے مئی 2021ء میں قصبہ 7 ون ایل کی رہائشی کو نشہ آور چیز کھلا کر سکول کے کمرہ میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزم نے موبائل فون سے برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا لیں اور قتل کی دھمکی دے کر کہا کہ کسی کو بتایا کہ ویڈیوز وائرل کر دوں گا۔بعد میں متعدد بار بلیک میل کرتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا۔لڑکی نے تنگ آ کر والدہ کو بتایا کہ ملزم نے برہنہ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کو دیں۔

ڈی پی او فیصل گلزار نے وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی رینالہ کی سربراہ میں آئی ٹی ماہرین پر مشتمل ماہر پولیس افسران کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی، جس کی نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن معاث ظفر کریں گے۔

ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب تھانہ احمد نگر کے علاقہ ساروکی میں تین نوجوانوں نے خانہ بدوش لڑکی کو زکوٰة کی رقم دینے کے بہانے گھر میں لے جاکر اجتماعی زیادی کا نشانہ بنا ڈالا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرانوالہ کے تھانہ احمد نگر کی حدود میں بھکاری خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ دریں اثناء گوجرانوالہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور خاتون سے زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

Recent Posts

محسن نقوی نے 4 ہفتے تک کرکٹ ٹیم پر تنقید نہ کرنے کی اپیل کردی

لندن(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا…

4 hours ago

قائد اعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی پلگ اینڈ پلے بنانے کااصولی فیصلہ

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے قائد اعظم بزنس پارک میں گارمنٹس…

4 hours ago

عماد وسیم کے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ نہ کھیلنے کی وجہ سامنے آگئی

لندن(قدرت روزنامہ)آل راؤنڈر عماد وسیم کے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی…

5 hours ago

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی استدعا منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان…

5 hours ago

سندھ حکومت نے 100 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا پلان تیار کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے 100 یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین کو مفت بجلی فراہم کرنے…

6 hours ago

ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر قتل کی دھمکیاں ملیں ، سابق کرکٹر کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے انکشاف کیا ہے…

6 hours ago