فروری میں وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا جائے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر صحافی اور تجزیہ کار رانا عظیم کا کہنا ہے کہ میری ن لیگ کے ایک رہنما سے بات ہوئی جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمیں بتایا گیا کہ کہ فروری میں وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا جائے گا اور نئے الیکشن ہوں گے اس دوران نوازشریف کو ریلیف مل جائے گا اور وزیراعظم بن جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کا بوجھ عوام پر پڑے گا سرمایہ کار پر نہیں پڑے گا۔
اسی حوالے سے قبل ازیں سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی کوئی حکمت عملی نہیں،بس عمران خان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے کہ اگر وہ کچھ ڈلیور کر بھی سکتا ہے تو نہ کر پائے۔اسٹیبلشمنٹ کو رام کرنے کی کوشش کی جائے،ان کے حامی اخبار نویس پورے وثوق سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن ہونے والے ہیں،مائنس ون بھی ہو جائے گا۔

ان کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی رہے لیکن عمران خان نہ رہے۔

عمران خان کے ساتھی بھی ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں،ایک نہیں کئی امیدوار تیار ہیں۔مولانا فضل الرحمان کے مفادات الگ ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مفادات الگ ہیں۔اگر ن لیگ کی حکومت بن بھی جاتی ہے تو استحکام تو نہیں آئے گا،عمران خان اپوزیشن میں ہوں گے،منصوبہ یہ ہے کہ عمران خان کو کسی طرح نااہل قرار دیا جائے۔ انہوں نے کوئی فلم بھی 8 سال سے بنا کر رکھی ہوئی ہے اور اسے ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔
کچھ اور بھی چیزیں ریلیز کریں گے۔وہ عمران خان کو اخلاقی طور پر بہت کمزور کرنا چاہتے ہیں۔الیکشن کمیشن کا بھی موڈ اچھا نہیں ہے،اسٹیبلشمنٹ کا بھی موڈ اچھا نہیں،فارن فنڈنگ کیس بھی ہے،خیال کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کو نااہل کرنا آسان ہو جائے گا۔شاہ محمود قریشی بھی تیار بیٹھے ہیں،پرویز خٹک سمیت کئی اور لوگ بھی تیار ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے تو سکول میں ہی وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ لیا تھا۔

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

4 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

14 mins ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

25 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

37 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

54 mins ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

1 hour ago