نور مقدم قتل کے ملزم سے متعلق نئے انکشافات

(قدرت روزنامہ)سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

قریبی ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے ساری واردات منصوبہ بندی کے تحت کی، ملزم نے اس حوالے سے واردات سے چند روز قبل دوستوں سے مشاورت بھی کی۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے دوستوں سے پوچھا کہ میں کسی کو قتل کردوں تو کیا پکڑا جاؤں گا؟، امریکی شہری ہوں کیا مجھ پر کیس بنے گا؟

قریبی ذرائع کے مطابق ملزم نے دوستوں سے استفسار کیا کہ میں اپنے والدین کو قتل کردوں تو کیا مجھے پکڑلیا جائےگا؟

ذرائع کے مطابق ملزم نے نور مقدم کو اپنے گھر بلایا اور اس کا فون بھی آف کرادیا، والدین نے نور مقدم کا فون آف ملنے پر اس کے دوستوں سے رابطہ کیا۔

قریبی ذرائع کے مطابق نور مقدم کے دوست ملزم ظاہر جعفر کے گھر گئے لیکن ملزم نے مقتولہ کی موجودگی سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر نور مقدم کے دوستوں اور ملزم ظاہر جعفر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

قریبی ذرائع کے مطابق نور مقدم کو ملزم تشدد کا نشانہ بناتا رہا، مقتولہ نے فرار کی کوشش بھی کی۔

ذرائع کے مطابق ظاہر جعفر 2016 میں یو کے سے لڑکی پر حملے کے الزام میں ڈی پورٹ ہوا تھا، ملزم نے منصوبہ بندی کی تھی کہ واردات کے بعد امریکا فرار ہوجائے گا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

3 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

3 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

3 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

3 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

3 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

3 hours ago