اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیپرا نے تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت 99 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے . تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی تین ماہ کیلئے 99 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے .
مزید برآں نیپرا نے فیصلے کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے . نجی ٹی وی سماء کے مطابق قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا اور اس کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے اگلے تین ماہ کیلئے ہوگا . واضح رہے 10 دسمبر کو نیپرا نے بجلی
4.74 روپے فی یونٹ مہنگی کردی تھی، قیمت میں اضافہ اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا . نیپرا اعلامیے کے مطابق اکتوبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 9.91 روپے فی یونٹ رہی جبکہ بجلی کی پیشگی فیول لاگت 5.17 روپے فی یونٹ تھی .
. .