زینب شبیر کو ہوٹل میں بیٹھے رشتے کی آفر آ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ زینب شبیر کی جانب سے اپنے لیے آنے والے ایک رشتے کی آفر سے متعلق دلچسپ کہانی سنائی گئی ہے۔جیو انٹرٹینمنٹ کے مشہور سوپ سیریل ’پیا نام کا دیا‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ زینب شبیر آج کل ٹی وی اسکرین پر خوب چھائی ہوئی ہوئی ہیں۔
زینب شبیر کے کام، خوبصورتی، اداکارانہ صلاحیتوں سمیت مداحوں میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔زینب شبیر نے ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے دیئے گئے انٹرویو کے دوران خود کے ساتھ پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے سے پردہ اٹھایا ہے۔

زینب شبیر کا بتانا ہے کہ ’وہ ہوٹل میں بیٹھی اپنی بہن اور ایک دوست کے ہمراہ سالگرہ منا رہی تھیں، اس دوران ایک خاتون اُن کے پاس آئیں اور آتے ہی کافی فری ہو گئیں، خاتون نے اُن کا نام، رہائشی پتہ اور خاندان سے متعلق دریافت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے لیے اُن کا ہاتھ مانگنا چاتی ہیں۔‘
زینب شبیر کا بتانا تھا کہ ’اس دوران اُس خاتون کے بیٹے سمیت اُن کی مکمل فیملی موجود تھی اور یہ سب دیکھ رہی تھی۔‘زینب شبیر نے بتایا کہ ’وہ یہ سُن کر بالکل دنگ رہ گئی تھیں جبکہ اُن کے پاس بیٹھے دوست نے کہا کہ ابھی زینب بہت چھوٹی ہے لہٰذا اِن کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘

Recent Posts

آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے باعث متعدد شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے باعث مظفرآباد سمیت متعدد شہروں میں…

1 min ago

آٹے اور بجلی میں ریلیف دینے کیلئے تیار ہیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے اعلان کیا ہے کہ…

4 mins ago

گورنر سندھ کا انوار الحق کاکڑ کیساتھ فیڈرل بی ایریا دستگیر کا دورہ، مشہور نہاری بھی کھائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق نگران وزیراعظم انوار…

21 mins ago

شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق،7 افراد زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سالہ…

26 mins ago

9 مئی، پی ٹی آئی کے حق میں فوج کے اندر سے بغاوت کو ہوا دینے کی کوشش تھی: نگراں حکومت کی رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)9 مئی کے حوالے سے نگران حکومت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے…

38 mins ago

پاکستان سے مذاکرات میں لچکدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے پر بات ہوگی: نمائندہ آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے پاکستان سے آئندہ پروگرام کے…

45 mins ago