شاداب خان پر سخت پابندیاں لگ گئیں، تنہا رہنے پر مجبور۔۔ فیلڈ پر کسی سیلبریشن میں بھی حصہ نہ لینا، وجہ سامنے آگئی

سڈنی(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا میں موجود شاداب خان بھیڑ میں بھی تنہا رہنے پر مجبور ہوگئے جب کہ برسبین ہیٹ کے خلاف بگ بیش میچ میں الگ ڈریسنگ روم میں بیٹھنا پڑا۔پاکستانی وائٹ بال نائب کپتان شاداب خان بگ بیش میں سڈنی سکسرز کی جانب سے ڈیبیو کرچکے مگربائیوببل قوانین کی وجہ سے وہ فوری طور پر باقی ساتھی کھلاڑیوں کو جوائن نہیں کرسکتے۔ان کیلیے کم سے کم ایک ہفتے سب سے الگ رہنا ضروری ہے، اسی لیے بدھ کو برسبین ہیٹ کیخلاف میچ میں بھی انھیں الگ ڈریسنگ روم میں بٹھایا گیا،ان کے فیلڈ میں ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ خوشیاں منانے پر بھی پابندی تھی، گوکہ شاداب کی ٹیم 2 وکٹ سے فتحیاب رہی

مگر وہ خود 4 اوورز میں 27 رنز دینے کے باوجود وکٹ سے محروم رہے۔ اسی طرح نویں نمبرپربیٹنگ کے دوران 9 بالز پرمحض8 رنز بنائے۔مقابلے سے قبل شاداب کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ ہی آسٹریلیا میں کھیلنا پسند کرتا ہوں، بگ بیش مختلف ایونٹ اور کنڈیشنز کافی مشکل ہیں، یہاں پر آپ کو سیکھنے کو بہت کچھ مل سکتا ہے، میں سکسرز کا حصہ ہونے کی وجہ سے کافی پْرجوش ہوں۔ٹیم سے الگ رہنے کے حوالے سے شاداب نیکہاکہ یہ واقعی کافی عجیب ہے مگر دنیا میں اس وقت اور بھی کئی عجیب چیزیں ہورہی ہیں، مجھے امید ہے کہ جلد ہی ٹیم کو جوائن کرلوں گا۔ یاد رہے کہ اب تک شاداب خان کے متعدد پی سی آر ٹیسٹ ہوچکے جوسب کلیئر آئے ہیں۔ا

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

3 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

4 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

4 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

4 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

4 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

5 hours ago