روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق19جولائی کو جاری ایک خط میں مذکورہ تمام افسران کو بتایا گیا ہے کہ چار وفاقی وزارتوں کو ٹیکنیکل، خزانہ، اقتصادیات و تجارت، شعبہ سماجی ترقی اور جنرل مینجمنٹ میں تقسیم کیا گیا ہے . خط میں ایک پریفرنس فارم بھی دیا گیا ہے اور سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19-کے تمام افسران کو متعلقہ درجے کے ساتھ بھر کر اس کی دستخط شدہ نقل بدھ 28جولائی 2021تک دفتر میں داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے . ترجیح فارم میں چاروزارتوں اور ڈویژنوں کی تفصیلات دی گئی ہے جو درج ذیل ہیں:(1)ٹیکنیکل-ایوی ایشن ڈویژن، موسمی تبدیلی، مواصلات، ہائوسنگ اینڈ ورکس، آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن، قانون و انصاف، میری ٹائم افیئرز، پیٹرولیم، پاور، ریلوے، سائنس و ٹیکنالوجی اور آبی وسائل . (2)خزانہ، اقتصادیات و تجارت،تجارت، اقتصادی امور، صنعت و پیداوار، منصوبہ بندی، ترقیات و اسپیشل انی شیٹو، نیشنل فوڈ سیکورٹی ، نجکاری ، مالیات . ....3:سوشل سیکٹر ڈیولپمنٹ :تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ، انسانی حقوق، نیشنل ہیلتھ سروسز، قومی ورثہ و ثقافت، سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل، مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی ، غربت کا خاتمہ اور سماجی تحفظ،4: جنرل مینجمنٹ: کابینہ ڈیژن، دفاع، دفاعی پیداوار، اسٹیلشمنٹ، بین الصوبائی رابطہ، داخلہ، امور کشمیر و گلگت و بلتستان، نارکوٹک کنٹرول، قومی سلامتی، پارلیمانی امور، اطلاعات و نشریات، ریاستی و سرحدی علاقہ جات . ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ19-کے افسران کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتوں اور ڈویژنوں کی مخصوص شاخ میں گھمایا جائے گا جو حکومتی کارکردگی اور خدمات کی فراہمی میں مفید ثابت ہوگا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے چار وفاقی وزارتوں کی شاخیں متعارف کرائی ہیں . سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19-کے افسران سے اپنی ترجیح کی وزارتوں اور ڈویژنوں کی نشاندہی کے لئے کہا گیا ہے تاکہ وفاقی سیکرٹریٹ میں انسانی وسائل کا بہتر استعمال ہوسکے .
متعلقہ خبریں