پی ٹی آئی حکومت کا بڑا اقدام وفاقی وزارتوں میں4 نئے شعبے متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے چار وفاقی وزارتوں کی شاخیں متعارف کرائی ہیں۔ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19-کے افسران سے اپنی ترجیح کی وزارتوں اور ڈویژنوں کی نشاندہی کے لئے کہا گیا ہے تاکہ وفاقی سیکرٹریٹ میں انسانی وسائل کا بہتر استعمال ہوسکے۔روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق19جولائی کو جاری ایک خط میں مذکورہ تمام افسران کو بتایا گیا ہے کہ چار وفاقی وزارتوں کو ٹیکنیکل، خزانہ، اقتصادیات و تجارت، شعبہ سماجی ترقی اور جنرل مینجمنٹ میں تقسیم کیا گیا ہے۔خط میں ایک پریفرنس فارم بھی دیا گیا ہے اور سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19-کے تمام

افسران کو متعلقہ درجے کے ساتھ بھر کر اس کی دستخط شدہ نقل بدھ 28جولائی 2021تک دفتر میں داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجیح فارم میں چاروزارتوں اور ڈویژنوں کی تفصیلات دی گئی ہے جو درج ذیل ہیں:(1)ٹیکنیکل-ایوی ایشن ڈویژن، موسمی تبدیلی، مواصلات، ہائوسنگ اینڈ ورکس، آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن، قانون و انصاف، میری ٹائم افیئرز، پیٹرولیم، پاور، ریلوے، سائنس و ٹیکنالوجی اور آبی وسائل۔(2)خزانہ، اقتصادیات و تجارت،تجارت، اقتصادی امور، صنعت و پیداوار، منصوبہ بندی، ترقیات و اسپیشل انی شیٹو، نیشنل فوڈ سیکورٹی ، نجکاری ، مالیات۔….3:سوشل سیکٹر ڈیولپمنٹ :تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ، انسانی حقوق، نیشنل ہیلتھ سروسز، قومی ورثہ و ثقافت، سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل، مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی ، غربت کا خاتمہ اور سماجی تحفظ،4: جنرل مینجمنٹ: کابینہ ڈیژن، دفاع، دفاعی پیداوار، اسٹیلشمنٹ، بین الصوبائی رابطہ، داخلہ، امور کشمیر و گلگت و بلتستان، نارکوٹک کنٹرول، قومی سلامتی، پارلیمانی امور، اطلاعات و نشریات، ریاستی و سرحدی علاقہ جات۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ19-کے افسران کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتوں اور ڈویژنوں کی مخصوص شاخ میں گھمایا جائے گا جو حکومتی کارکردگی اور خدمات کی فراہمی میں مفید ثابت ہوگا۔

Recent Posts

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…

10 mins ago

سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد یوسف کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…

13 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…

15 mins ago

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

6 hours ago

🔴 Maulana Fazal ur Rehman Shocking Speech | 'Main Khan Ki Hamayat Karta Hun' | Must-Watch!

http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

6 hours ago

🔴 Jamaat-e-Islami's APC on Balochistan Crisis | Political Leaders Discuss Unrest and Solutions

http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

6 hours ago