اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اب سرمایہ کاروں کو منافع کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے نہیں ہونا پڑے گا، حکام کی جانب سے قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے اے ٹی ایم کارڈ کے اجرا کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے اے ٹی ایم کارڈ کے اجرا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارے نے شہریوں کو منافع کے حصول کے لیے لمبی لائنوں میں کھڑے ہو کر انتظار کرنے کی تکلیف سے بچانے کے لیے جدید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ قومی بچت کے ادارے کی جانب سے جنوری کے مہینے میں اے ٹی ایم کارڈ کا اجراء کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ سے نقد رقم نکلوانے کی یومیہ حد 25 ہزار روپے جبکہ آن لائن فنڈ ٹرانسفر کی حد ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پوائنٹ آف سیل پر بھی ایک لاکھ روپے کی حد مقرر کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ کے اجراء سے سرمایہ کاروں کو سہولت ملے گی جس کی بدولت بچت سکیموں میں سرمایہ کاری بڑھنے کی امید ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے آزادامیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند…
کراچی (قدرت روزنامہ) زندگی گلزار ہے جیسے شاندار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ملک میں وی پی این کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…