اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو لگتا ہے کہ وہ ڈوب رہے ہیں تو سارا پاکستان ہی ڈوب رہا ہے، ان کے پاس 2 ہی آپشن ہیں، لندن جائیں یا پھر جیل جائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے فلم انڈسٹری کو بچانے کے لیے زبردست اقدامات کیے ہیں، درآمدی اشیاء پر ٹیکس رہے گا، باقی تمام چیزوں پر سے ٹیکس ختم کیا گیا ہے، اپنے فنکاروں کو تحفظ دینے کے لیے غیر ملکی مواد پر ٹیکس عائد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی قیادت مایوس ہے، وہ اسمبلی میں ہی نہیں آئی، یہ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے 29 ارکان نون لیگ سے رابطے میں ہیں، یہ تو پوری اپوزیشن پی ٹی آئی سے رابطے میں ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ عدالت نواز شریف کو واپس لانے کے لیے اقدامات کرے، ہماری درخواست یہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ان 3 سال میں 32 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا ہے، عمران خان وزیرِ اعظم نہ ہوتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اپوزیشن میدان میں آئے گی تو بات کریں گے، سیاست کرنے کا حق سب جماعتوں کو حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون قومی سیاست کریں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری لاہور آنا چاہتے ہیں تو آئیں۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے یہ بھی کہا کہ 10 مرلے کے گھر میں نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا جلسہ ہو جائے گا، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت اپنے ہی لوگوں سے خوفزدہ ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…