ای سی سی اجلاس وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹرز کی مرمت کیلئے 14.62 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری . وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹرز کی مرمت کے لیے 14.62 ملین روپے اور ایف سی کے ڈی آئی خان کے منصوبے کے لیے 431.88 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی .

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلامیے میں وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹرز کی مرمت کے لیے 14.62 ملین روپے جبکہ ایف سی کے ڈی آئی خان کے منصوبے کے لیے 431.88 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے . علاوہ ازیں اجلاس میں روزویلٹ ہوٹل نیو یارک کے قرضے کی ادائیگی31 دسمبر2024 تک بڑھا دی ہے، ہوٹل کے 142 ملین ڈالر قرضے اور سود کی ادائیگی 2 سال میں کی جائے گی .

پی آئی اے کے لیے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالرکی منظوری دی گئی ہے، رقم سے روزویلٹ کے مالیاتی امور چلائے جائیں گے . اجلاس میں 5 اشیائے ضروریہ پر جنوری کے دوران سبسڈی برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی . اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں این ایچ اے کے 2022ء کیلئے بزنس پلان اور ایف سی کے ڈی آئی خان کے منصوبے کیلئے 431.88 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری بھی دی گئی .
وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹرز کی مرمت کیلئے 14.62 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ اور وزارت انرجی کی مالی سال کیلئے ضمنی گرانٹ کی سمری بھی منظور کی گئی ہے . وزارت میری ٹائم کے ادارے پی این ایس سی کے 19 ذیلی کمپنیوں کیلئے رعایت کی منظوری دی گئی ہے . کم لاگت گھروں کے منصوبے میں کمرشل بینکوں کی براہ راست مداخلت ختم کرنے اور زرمبادلہ بھجوانے کے مراعاتی پیکیج کے تحت ایکسچینج کمپنیوں کے نئے ماڈل کی منظوری دی گئی ہے .
سمبڑیال کھاریاں موٹروے کے منصوبے کیلئے 8 ارب کے اضافی فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے . مزید برآں وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کمیٹی نے ماڑی پیٹرولیم کے حکومتی حصص کی فروخت نجکاری کی فہرست سے خارج کردی ہے . اجلاس میں ایس ایم ای بینک کو نجکاری فہرست سے ہٹانے پر تفصیلی غور کیا گیا . وزیرخزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں متبادل آپشنز پرغور کیلئے کمیٹی قائم کی گئی . گڈوپاورپلانٹ اور نندی پورپاور پلانٹ کی نجکاری کیلئے روڈ میپ پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی . نیشنل پاورپارک مینجمنٹ کمپنی کی ری فنانسنگ سے متعلق تجویز منظور کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں