میرے میاں کہاں ہیں؟ ساحل پر کرکٹرز کی تصویر پر سرفراز کی اہلیہ کا پی سی بی سے سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اس وقت پاکستان کرکٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز کے دورے پر بارباڈوس میں موجود ہے جبکہ گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ٹیم کی آئسولیشن بھی ختم کردی گئی تھی۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اسکواڈ کی بارباڈوس کے ساحل پر ٹریننگ کی تصاویر شیئر کیں۔ان تصاویر میں کھلاڑی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ تفریح بھی کررہے ہیں۔
ایسے میں اسکواڈ میں شامل سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے تصاویر میں شوہر کے نظر نہ آنے پر پی سی بی پوچھ لیا کہ میرے شوہر کہاں ہے؟سرفراز کی اہلیہ کے شوہر سے متعلق پوچھنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے شروع کردیے۔دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کرلیے گئے۔

انگلینڈ کیخلاف تین ون دے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد پاکستان ٹیم بارباڈوس پہنچی جہاں ان کیآرائیول پر کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان ایک روز تک آئسولیشن میں رہیں گے جبکہ کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے پر قومی اسکواڈ 23 جولائی سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان میں موجود ٹیسٹ ٹیم کے 11 کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس جائیں گے اور تمام 11 کھلاڑیوں کی آئسولیشن کل سے شروع ہوگی۔جبکہ سرفراز کی اہلیہ کا سوال اب بھی اپنی جگہ پر موجود ہے کہ ان کا شوہر کہاں ہیا ور اسی بحث کو لے کر سوشل یڈیا صارفین طرح طرح کے تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

2 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

32 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

42 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

6 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago