لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق بلاول یاسین کی حالت خطرے سے باہر ہے، بلال یاسین کو قاتلانہ حملے میں پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں، بلاول یاسین شدید زخمی ہیں، سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر ن لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی اور نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ۔
پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں لیکن اللّہ نے بچا لیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود حالت خطرہ سے باہر ہے۔اللّہ انھیں جلد اور مکمل شفا عطا فرمائے۔ سب سے دعا کی درخواست ہے ۔ اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلال یاسین پر فائرنگ دہشت گردی ہے، مجرموں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
بلال یاسین کی زندگی اور صحت کے لئے فکر مند ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے ۔ پارٹی کارکنان اور قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ بلال یاسین کی زندگی اور صحت کے لئے دعا فرمائیں۔ واضح رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین پر دونامعلوم ملزمان نے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بلال یاسین مسلم لیگ ن ہاؤس جارہے تھے کہ راستے میں دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی، بلال یاسین کو شدید زخمی حالت میں میوہسپتال منتقل کیا گیا۔
ایم ایس میوہسپتال لاہور کا کہنا ہے کہ بلاول یاسین کے دو گولیاں پیٹ اور ایک گولی ٹانگ میں لگی ۔ان کی سرجری شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ فوری طلب کرتے ہوئے حملہ آوروں کی جلد سے جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…