کار سوار چار ملزمان نے اسٹاپ پر کھڑی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا،انتہائی شرمناک واقعہ

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ)کار سوار چار ملزمان نے حافظ آباد روڈ مان اسٹاپ پر کھڑی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں درندگی کا واقعہ پیش آیا جہاں 4 ملزمان نے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، اور متاثرہ خاتون کو ایک مکان میں بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کرفرار ہوگئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ وہ گھر جانے کے لئے حافظ آباد روڈ مان اسٹاپ پر کھڑی تھی، کہ

کار پر سوار 4 سفاک ملزمان نے گاڑی روکی اور اسے زبردستی کار میں بٹھا لیا، ملزمان اسے نامعلوم مقام پر ایک مکان میں لے گئے اور خاتون کو اجتماعی زیاتی کا نشانہ بنایا، اور بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کرفرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق خاتون سے گینگ ریپ کا مقدمہ تھانہ لدھے والہ وڑائچ میں درج کرکے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ خاتون کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طکب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے تفتیش کو جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے، خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی کے واقعات پر پنجاب پولیس زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Recent Posts

کے پی میں امن کیلیے گرینڈ جرگہ، وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک پلیٹ فارم پر

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا میں امن کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں اور سیاسی جماعتیں ایک…

21 mins ago

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان آئینی ترامیم پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور چیئرمین پیپلز…

44 mins ago

وفاقی کابینہ نے 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی…

56 mins ago

پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری محبت اور احترام کے جذبات رکھتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف نے سعودی کاروباری وفد کو پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین…

2 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی بیرل 7 ڈالر تک اضافہ ریکارڈ اسلام آباد (قدرت…

2 hours ago

پاکستان ہمارا گھر اور ہمارا خاندان ہے، ہمارا تعلق چند دہائیوں کا نہیں 1400 سال کا ہے،سعودی وزیر

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی تعاون کا نیا دور شروع ہوگیا، سعودی وزیر…

2 hours ago