وزیر توانائی حماد اظہر نے تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش سے متعلق قوم کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر حماد اظہر نے تیل و گیس کے ذخائر کے حوالے سے قوم کو خوشخبری سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی تلاش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ14 نئے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کیلئے بلاکس کی مسابقتی بولی کا اعلان کیا جارہاہے ، یہ ذخائر 2400 مربع کلومیٹر پر محیط ہیں ،ذخائر سے 15 ٹریلین کیوبک فٹ گیس،180 ملین بیرل آئل کی پیدوار متوقع ہے ذخائر کی تلاش کیلئے 100 ملین ڈالر

کی سرمایہ کاری ہو گی۔قبل ازیں سندھ حکومت نے گیس کے قدرتی ذخائر میں ہر سال کمی کا حماد اظہر کا بیان مسترد کر دیا۔وزیرِ ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ کمی وسائل میں نہیں، عمران حکومت کی اہلیت میں ہے، سندھ بلوچستان میں گیس کے قدرتی ذخائر میں کوئی کمی نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا کہ وفاق سندھ اور بلوچستان میں گیس کے قدرتی ذخائر میں کمی کا جھوٹ بول رہا ہے، گیس کے قدرتی ذخائر میں جو کمی آپ کی حکومت میں ہو رہی ہے وہ پہلے کیوں نہیں تھی؟،اسماعیل راہو نے گیس کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو بغیر لوڈشیڈنگ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، سندھ کے عوام اوپلوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا تھا کہ کراچی میں گیس کے بحران کا احساس ہے۔حماد اظہر نے بحران کی ذمے داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس کا ذمے دار سندھ ہائی کورٹ کے حکمِ امتناع کو ٹھہرایا تھا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

34 mins ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

47 mins ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

1 hour ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

1 hour ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

2 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

2 hours ago