لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہےکہ شہبازشریف کے پاس دو ہی آپشنز ہیں لندن جائیں یا پھر جیل جائیں، شہبازشریف کو لگتا وہ ڈوب رہے ہیں تو جیسے سارا پاکستان ہی ڈوب رہا ہے، ہمارا مطالبہ ہےکہ شہبازشریف کے کیسز روزانہ کی بنیاد نہیں چلنے چاہئیں، عدالت نوازشریف کو واپس لانے کے اقدامات کرے۔
انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پھر عوام سے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں کے مطابق چلائیں گے۔ایسی ریاست جس میں قانون کا احترام ہوگا، غریب اور امیر میں فرق نہیں ہوگا، ماضی میں جو طرز حکمرانی تھا وہ ختم ہوچکا ہے، کل بھی عوام نے دیکھا کہ اپوزیشن کی اعلیٰ قیادت مایوس ہوکر اسمبلی میں آئی ہی نہیں، کیوں کہ ان کا خیال تھاکہ اپوزیشن بھرپور مخالفت کرے گی۔
اپوزیشن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 29 لوگ رابطے میں ہیں لیکن پتا چلا کہ ساری اپوزیشن پی ٹی آئی سے رابطے میں تھی۔ کس طرح یہ سب بکھر گئے ہیں، خواجہ آصف جب وزیرخارجہ تھے تو اقامے کے اوپر دبئی کی کمپنی سے تنخواہ لے رہا تھا وہ بتا رہا ہے کہ کس طرح ملکی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ خوشی ہے کہ ہم نے دیکھا کہ کل فنانس بل منظور ہونے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے اگلے تین مہینوں میں مہنگائی کم ہونے میں مدد ملے گی، ہماری اپنی چیزیں سستی ہورہی ہیں، باقی چیزیں بھی سستی ہوجائیں گی، اپوزیشن کے پاس سیاست نہیں ہے، پہلے کہتے تھے کہ نوازشریف خود واپس آئیں گے اب ہم نے قدم بڑھائے وہ پھر واپس چلے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک سوشل پروٹیکشن پروگرام لے کر آئیں گے اگست ستمبر تک پاکستان کی معاشی حالت بہت بہتر ہوجائے گی، پاکستان تمام مشکلات سے نکل جائے گا۔ فواد چودھری نے کہا کہ کورونا جیسی وباء 100سال میں ایک بار آتی ہے لیکن پاکستان نے شکست دے دی ہے۔ سعودی عرب ، برطانیہ ، امریکا پھر سے پابندیاں لگا رہا ہے، لیکن پاکستان واحد ملک ہے جس کی معیشت 5 فیصد پر بڑھ رہی ہے، ہماری سیاست، معیشت اور دفاع مستحکم ہے۔
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…