ساری اپوزیشن پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے

لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہےکہ ساری اپوزیشن پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے، اپوزیشن کہتی تھی کہ پی ٹی آئی کے 29 لوگ رابطے میں ہیں لیکن ساری اپوزیشن مایوس ہوکر بکھر چکی ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو چاہیے قومی سیاست کرے، عمران خان نہ ہوتے تو ملک دیوالیہ ہوچکا ہوتا۔
انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پھر عوام سے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں کے مطابق چلائیں گے۔ایسی ریاست جس میں قانون کا احترام ہوگا، غریب اور امیر میں فرق نہیں ہوگا، ماضی میں جو طرز حکمرانی تھا وہ ختم ہوچکا ہے، کل بھی عوام نے دیکھا کہ اپوزیشن کی اعلیٰ قیادت مایوس ہوکر اسمبلی میں آئی ہی نہیں، کیوں کہ ان کا خیال تھاکہ اپوزیشن بھرپور مخالفت کرے گی۔

اپوزیشن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 29 لوگ رابطے میں ہیں لیکن پتا چلا کہ ساری اپوزیشن پی ٹی آئی سے رابطے میں تھی۔ کس طرح یہ سب بکھر گئے ہیں۔ خواجہ آصف جب وزیرخارجہ تھے تو اقامے کے اوپر دبئی کی کمپنی سے تنخواہ لے رہا تھا وہ بتا رہا ہے کہ کس طرح ملکی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ خوشی ہے کہ ہم نے دیکھا کہ کل فنانس بل منظور ہونے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے اگلے تین مہینوں میں مہنگائی کم ہونے میں مدد ملے گی، ہماری اپنی چیزیں سستی ہورہی ہیں، باقی چیزیں بھی سستی ہوجائیں گی، اپوزیشن کے پاس سیاست نہیں ہے، پہلے کہتے تھے کہ نوازشریف خود واپس آئیں گے اب ہم نے قدم بڑھائے وہ پھر واپس چلے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک سوشل پروٹیکشن پروگرام لے کر آئیں گے اگست ستمبر تک پاکستان کی معاشی حالت بہت بہتر ہوجائے گی، پاکستان تمام مشکلات سے نکل جائے گا۔ فواد چودھری نے کہا کہ کورونا جیسی وباء 100سال میں ایک بار آتی ہے لیکن پاکستان نے شکست دے دی ہے۔ سعودی عرب ، برطانیہ ، امریکا پھر سے پابندیاں لگا رہا ہے، لیکن پاکستان واحد ملک ہے جس کی معیشت 5 فیصد پر بڑھ رہی ہے، ہماری سیاست، معیشت اور دفاع مستحکم ہے۔

Recent Posts

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

10 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

23 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

27 mins ago

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

38 mins ago

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

50 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

52 mins ago