پنجاب بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کیسے یقینی بنائی جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے عوام سے اپنے روابط کو بہتر بنائیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک روزہ دورہ لاہور کے دروان کئی اہم ملاقاتیں کیں اور اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں بلدیاتی انتخابات اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے درمیان ملاقات میں بھی بلدیاتی انتخابات کے بارے میں مشاورت کی گئی اور مضبوط امیدوار سامنے لانے کی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دوران گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1500منصوبوں اورعوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے بریف کیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت اراکین پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ خیال رہے کہ قبل ازیں خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی تھی۔ یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد وزیر اعظم نے پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے کو منظم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محمود خان سے اس شکست پر شکوہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے وزیراعظم عمران خان نے 21 رکنی سپریم کمیٹی قائم کی تھی جس کے بعد کمیٹی کا پہلا اجلاس 24 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار،گورنرچوہدری سرور ، وزیر بلدیات محمود الرشید، سینیٹر سیف اللہ نیازی، عامر کیانی، فواد چوہدری، حماد اظہر، شفقت محمود، وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان، اسد قیصر، پرویز خٹک اور مراد سعید بھی شریک ہوئے۔

Recent Posts

کالکی کا ایک وقت میں کئی بوائے فرینڈز رکھنے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ کالکی کیکلاں نے ایک ہی وقت میں کئی بوائے فرینڈز…

2 mins ago

نواز شریف کے پاس خاموش رہنے کا آپشن نہیں، اگرآج خاموش رہتے ہیں تو کل جواب دینا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی نے خبردار کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ…

18 mins ago

کراچی؛ اسپتال کے باہر ڈاکو کی خاتون سے واردات، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)گلستان جوہر دارالصحت اسپتال سروس روڈ پر راہ چلتی خاتون سے واردات کی سی…

18 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج ختم کرنے اور پشاور واپسی کا فیصلہ کس نے کیا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کا کہنا ہےکہ احتجاج…

20 mins ago

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس نے پارٹی چیئرمین گوہر کی بھی سرزرنش کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس…

32 mins ago

ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عدنان صدیقی سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عدنان…

39 mins ago