2022 فیصلے کا سال ہوگا، اگلے سال بہت اہم تقرری ہونی ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سال 2021 میں پاکستان کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔2021 میں حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی ناکام رہی ہیں۔2022 چیلنجنگ اور فیصلوں کا سال ہوگا۔پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے میں صحافی بے نظیر شاہ نے کہا کہ 2021 پاکستان میں حکومت اور عوام دونوں کے لیے بہت مشکل سال رہا۔
اس سال میں کوئی اچھی خبر ڈھونڈنا بہت مشکل ہوگا۔اس سال میں حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی ناکام رہی۔حکومت نے حکومت کو ٹف ٹائم دیا لیکن اپوزیشن کی تو کوئی حکمت عملی کی نظر نہیں آئی۔سیاسی اعتبار سے جے یو آئی فے اور پیپلز پارٹی کے لئے 2021 اچھا سال رہا۔اس سال ثابت ہوا کہ حکومت اپنا احتساب نہیں کرنا چاہتی۔
2022 فیصلے کا سال ہوگا اگلے سال بہت اہم تقرری ہونی ہے۔

دیکھنا ہے یہ تقرری عمران خان کرتے ہیں یا کوئی اور وزیراعظم کرتے ہیں۔نون لیگ کو فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کون سا بیانیہ اگلے الیکشن میں لے کر جائے گا۔جب کہ سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا تھا کہ پچھلے سال پاکستان کے لیے بہت برا اور بھیانک سال تھا۔پورے سال حکمران حکمرانی نہیں کر سکے اور اپوزیشن جماعتوں کی کوئی ادا پوزیشن والی نہیں۔قبل ازیں : ماہر علم نجوم سامعہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس ستارے نے 29 دسمبر 2021 کو پوزیشن بدلی ہے، یہ نوازشریف کو اپنے گھر واپسی کی خوش دیتا ہے جس کا مطلب یہ بھی ہے کہ نوازشریف کو سزاؤں میں بھی ریلیف مل سکتا ہے۔ آسٹرالوجر سامعہ خان نے کہا کہ نوازشریف کی سزاؤں میں ریلیف اناؤنس ہو سکتا ہے۔نوازشریف کے ستارے نے جو پوزیشن بدلی ہے اس کی وجہ سے میں نوازشریف کو گھر کی خوشی ملتے دیکھتی ہوں۔
آسمانی ستارے نوازشریف پر مہربانی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2021میں، میں نے کہا تھا کہ پاکستان کو آئسولیٹ کر دیا جائے گا،2022 میں پاکستان کے نئے اتحادی بنیں گے،ہمارے تھنک ٹینگ نے اچھا کیا کہ نئے اتحادی بنا لیے،آنے والے سال میں ہمسایہ ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔دوست ممالک پاکستان کی مالی سپورٹ کریں گے۔11 مئی کے بعد دوست ممالک کی جانب سے اچھے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔میں یہ نہیں کہتی کہ عوام کو ریلیف ملے گا لیکن پاکستان کو دوبارہ سنبھلنے میں کم از کم ڈیڑھ سال لگے گا۔

Recent Posts

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

10 mins ago

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

18 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

26 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

39 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

52 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

1 hour ago