ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوگیا جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کاخدشہ ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق خام تیل کی قیمت بتدریج بڑھتے بڑھتے اب 77 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جو پچھلے سال اسی عرصے میں 43 ڈالر فی بیرل تھی۔حکومت کے پاس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کے آپشن انتہائی کم دکھائی دے رہے ہیں ، کیونکہ قیمتیں بڑھانے کا سب سے بڑا آپشن لیوی میں کمی کرلینا تھا، جو اس وقت پیٹرول پر صفر ہے اور ڈیزل پر صرف ایک روپیہ 90 پیسے فی لیٹر ہے۔

ماضی میں پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 30 روپے فی لیٹر تک بھی رہی ہے،حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اسے کم کرتے کرتے آخری حدوں تک جا چکی اور رواں مالی سال اس کی وصولی کا ہدف بھی 610 ارب روپے مقرر ہے,اگرحکومت نےپیٹرولیم لیوی نہ بڑھائی اور جی ایس ٹی بھی کم کیاتواسےٹیکس اہداف حاصل کرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago