عمران خان کشمیر کا سودا کرچکے اور چین کے خلاف آزاد کشمیر کی رہاست قائم کرنا چاہتے ہیں

نارووال (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان اس عالمی سازش پر عمل کرنا چاہتے ہیں جس کا مقصد خطے میں چین کے خلاف کشمیر کی آزاد ریاست قائم کرنا ہے اور پاکستان کے تاریخی موقف سے بھی غداری ہے . نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا اب بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے پانچ اگست دو ہزار انیس کو جب مودی نے یک طرفہ کارروائی کی کشمیر کو ہڑپ کیا .

اس دو سال حکومت نے مجرمانہ خاموشی قائم کی رکھی ہمیں شک تھا کشمیر کا سودا کر کے آئے ہیں اب اس بیان نے واضح کر دیا ہے . عمران خان اس عالمی سازش پر عمل کرنا چاہتے ہیں جس کا مقصد اس خطے میں کشمیر کی آزاد ریاست قائم کرنا ہے تاکہ چین کے خلاف ریاست کے طور پر استعمال ہوسکے یہ عالمی ایجنڈا ہے اس خطے میں آزاد ریاست قائم کرنی ہے . عمران خان کے ریفرنڈم والے بیان سے عالمی سازش کی بو آرہی ہے . اس سے صاف پتا لگ رہا ہے عمران خان کسی عالمی ایجنڈا پر عمل کرکے کشمیر کا سودا کرچکے ہیں . کشمیر کے عوام پچیس جولائی کو پی ٹی آئی کو مسترد کردیں . کشمیر کے عوام اپنے ووٹ کا پہرہ دے گے . کل عمران نیازی نے کہا ہے حکومت ان کی ہے الیکشن کمیشن ان کا ہے ہم دھاندلی کیسے کرسکتے ہیں آپ دھاندلی ایسے کرسکتے ہیں آپ ایک وزیر کو اپنی چھتری نیچے لے کرگئے اس سے پہلے سے زیادہ گالیاں بکوائیں . آپ نے کشمیر الیکشن کمیشن کی دھجیاں بکھیر دی ہیں کوئی بھی کشمیری جو مقبوضہ کشمیر سے محبت کرتا ہے وہ عمران خان کو ووٹ نہیں دے گا . انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس عالمی سازش پر عمل کرنا چاہتے ہیں جس کا مقصد اس خطے میں کشمیر کی آزاد ریاست قائم کرنا ہے تاکہ چین کے خلاف ریاست کے طور پر استعمال ہوسکے یہ عالمی ایجنڈا ہے اس خطے میں آزاد ریاست قائم کرنی ہے . عمران خان کے ریفرنڈم والے بیان سے عالمی سازش کی بو آرہی ہے . . .

متعلقہ خبریں