عمران خان کشمیر کا سودا کرچکے اور چین کے خلاف آزاد کشمیر کی رہاست قائم کرنا چاہتے ہیں

نارووال (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان اس عالمی سازش پر عمل کرنا چاہتے ہیں جس کا مقصد خطے میں چین کے خلاف کشمیر کی آزاد ریاست قائم کرنا ہے اور پاکستان کے تاریخی موقف سے بھی غداری ہے۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا اب بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے پانچ اگست دو ہزار انیس کو جب مودی نے یک طرفہ کارروائی کی کشمیر کو ہڑپ کیا۔
اس دو سال حکومت نے مجرمانہ خاموشی قائم کی رکھی ہمیں شک تھا کشمیر کا سودا کر کے آئے ہیں اب اس بیان نے واضح کر دیا ہے۔ عمران خان اس عالمی سازش پر عمل کرنا چاہتے ہیں جس کا مقصد اس خطے میں کشمیر کی آزاد ریاست قائم کرنا ہے تاکہ چین کے خلاف ریاست کے طور پر استعمال ہوسکے یہ عالمی ایجنڈا ہے اس خطے میں آزاد ریاست قائم کرنی ہے۔

عمران خان کے ریفرنڈم والے بیان سے عالمی سازش کی بو آرہی ہے۔

اس سے صاف پتا لگ رہا ہے عمران خان کسی عالمی ایجنڈا پر عمل کرکے کشمیر کا سودا کرچکے ہیں۔ کشمیر کے عوام پچیس جولائی کو پی ٹی آئی کو مسترد کردیں۔ کشمیر کے عوام اپنے ووٹ کا پہرہ دے گے۔ کل عمران نیازی نے کہا ہے حکومت ان کی ہے الیکشن کمیشن ان کا ہے ہم دھاندلی کیسے کرسکتے ہیں آپ دھاندلی ایسے کرسکتے ہیں آپ ایک وزیر کو اپنی چھتری نیچے لے کرگئے اس سے پہلے سے زیادہ گالیاں بکوائیں۔
آپ نے کشمیر الیکشن کمیشن کی دھجیاں بکھیر دی ہیں کوئی بھی کشمیری جو مقبوضہ کشمیر سے محبت کرتا ہے وہ عمران خان کو ووٹ نہیں دے گا۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس عالمی سازش پر عمل کرنا چاہتے ہیں جس کا مقصد اس خطے میں کشمیر کی آزاد ریاست قائم کرنا ہے تاکہ چین کے خلاف ریاست کے طور پر استعمال ہوسکے یہ عالمی ایجنڈا ہے اس خطے میں آزاد ریاست قائم کرنی ہے۔ عمران خان کے ریفرنڈم والے بیان سے عالمی سازش کی بو آرہی ہے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

37 mins ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

39 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

45 mins ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

48 mins ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

53 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

1 hour ago