3 اوباش بھائیوں نے لوہے کے راڈ سے تشدد کر کے ملازمہ کی ٹانگ توڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور کے علاقہ نواں کوٹ میں تین نوجوانوں نے ملازمہ پر لوہے کے راڈ سے تشدد کرکے ٹانگ کی ہڈی بھی توڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں 3 نوجوان لڑکوں نے ملازمہ پر تشدد کیا اور مبینہ طور پر اس کی ٹانگ کی ہڈی بھی توڑ دی۔ ملازمہ کے بھائی کی درخواست پر تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ملازمہ کے بھائی نے تھانہ نواں کوٹ میں بیان دیا کہ عمر، عثمان اور عبداللہ نامی نوجوانوں نے ردا کو لوہے کے راڈ سے مارا، ملزمان نے میری بہن سے پہلے چھیڑ خوانی اور بدتمیزی کی اور پھر اسے زبردستی اٹھا کر گھر لے جانے کی کوشش کی۔ بہن کے شور مچانے پر تینوں بھائیوں نے میری بہن کو لوہے کے راڈ سے مارا، جس سے ردا کے دائیں کندھے پر زخم آئے اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، محلہ داروں نے بیچ بچاو کروا کر میری بہن کی جان چھڑوائی۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عبداللہ نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے دیگر دونوں ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، مقدمہ میں نامزد تینوں ملزم سگے بھائی ہیں۔دوسری طرف سرگودھا میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں عید کے موقع پر شراب پینے سے منع کرنے پر ظالم بیٹے نے اپنے والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق وقوعہ سرگودھا میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے یوسف پارک میں پیش آیا۔ ملزم سکندر حیات شراب پی کر گھر آیا تو والد نے اسے برا بھلا کہا جس نشہ میں دھت سکندر حیات نے پستول نکال کر باپ پر فائرنگ کردی۔ فائر لگنے سے والد فتح محمد شدید زخمی ہو گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی فتح محمد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago